Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

وزیراعظم عرب اسلامی سربراہی کانفرس کیلئے قطر روانہ

اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوگئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہنگامی طور پر عرب اسلامی سربراہی کانفرنس آج دوحہ میں ہونے جارہی ہے جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوگئے ہیں۔

عرب اسلامی سربراہی اجلاس دوحہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں، فلسطین کشیدگی، فلسطینیوں کو زبردستی بےگھر کرنے کےتناظر میں بلایا گیا ہے جس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت اور اعلیٰ حکام کی شرکت بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایک ہفتے قبل دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا مگر اس حملے میں حماس کی مرکزی قیادت محفوظ رہی تھی۔

قطر پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک نے اس حملے کی مذمت کی تھی اور قطر کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں :جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں