Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

لاہور(اوصاف نیوز)یوکرین کی جانب سے روس کی توانائی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پیر کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران روسی ریفائنریوں پر یوکرین کے ڈرون حملوں کے اثرات نمایاں رہے اور برینٹ کروڈ فیوچرز 36 سینٹ یا 0.5 فیصد بڑھ کر 67.35 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 36 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 63.05 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین نے روسی آئل انفراسٹرکچر پر حملے تیز کر دیے ہیں جن میں آئل ایکسپورٹنگ ٹرمینل پریمورسک اور کریشی نیفٹے آرگ سنٹیز ریفائنری شامل ہیں جو روس کی دو بڑی ریفائنریز ہیں۔

جے پی مورگن کے ماہرین نے کہا کہ یہ حملہ بین الاقوامی آئل مارکیٹس میں رکاوٹ ڈالنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی نشاندہی کرتا ہے جو تیل کی قیمتوں پر اضافی دباؤ ڈال سکتا ہے۔

پریمورسک کی یومیہ ایک ملین بیرل لوڈنگ کی صلاحیت ہے جو روسی تیل کے لیے ایک کلیدی ایکسپورٹ ہب اور مغربی روس کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے،کریشی ریفائنری، جسے سرگوٹ نیفٹے گیس آپریٹ کرتی ہے، سالانہ 17.7 ملین میٹرک ٹن ( 355,000 بیرل یومیہ) خام تیل پراسیس کرتی ہے جو ملک کی مجموعی پیداوار کا 6.4 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں :اے بی این نیوز نے توشہ خانہ کا 6 ماہ کا ریکارڈ حاصل کر لیا

یہ بھی پڑھیں