Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

ترکیے کے شہر استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ ،عمارتیں لرز گئیں

استنبول ( اوصاف نیوز)ترکیے کے شہر استنبول میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق جمعرات کو ترکیے کے شہر استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا جس کا مرکز استنبول کے جنوب مغرب میں بحیرہ مرمرا تھا۔

زلزلے سے شہر کی کئی عمارتیں لرز گئیں اور لوگ گھبرا کر سڑکوں پر نکل آئے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک زلزلے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں‌:سونے کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد بڑی کمی

یہ بھی پڑھیں