Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

پاپوانیوگنی میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 6۔6 ریکارڈ

پاپوانیوگنی(نیوز ڈیسک) پاپوا نیوگنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاپوا نیوگنی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 تھی اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز پاپوانیوگنی کے شہر لا سے تقریبا 26 کلومیٹر دور تھا۔ حکام کے مطابق فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،شدید زلزلے کے باعث انتظامیہ کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاپوا نیوگنی میں 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کا مرکز ساحلی علاقے کے قریب تھا،ماہرین کے مطابق پاپوا نیو گنی زلزلہ پٹی میں واقع ہونے کے باعث اکثر زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔
مزیدپڑھیں:پی پی سے تنازع کے حل کیلئے ن لیگ متحرک: وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ، معاملات حل کرنے کی یقین دہانی

یہ بھی پڑھیں