ریاض(ویب ڈیسک)رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف انتقال کر گئے۔
عالم اسلام کی ہردلعزیز شخصیت، رابطہ عالم اسلامی کے سابق سکریٹری جنرل اور شوریٰ کونسل کے سابق نائب صدر ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف آج طویل علالت کے بعد جدہ میں انتقال کر گئے ۔
حکام کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف کی نماز جنازہ آج بروز اتوار الجفالی مسجد جدہ میں ادا کی جائے گی جبکہ ان تدفین اسد قبرستان میں کی جائے گی۔
جدہ کے الخزامی ٹاورز میں ان کے گھر پر مردوں اور عورتوں کے لیے تعزیتی تقریب تین دنوں تک مغرب تا عشاء جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں:مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف وہراس
