نئی دہلی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی میں ہونے والی جھڑپوں کو پانچ ماہ سے بھی زیادہ گزر چکے ہیں تاہم اس واقعے کے دوران بھارتی خاتون پائلٹ شیوانگی سنگھ کا نام سوشل میڈیا پر کافی وائرل رہا جن سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہ پاکستان کی تحویل میں ہیں۔
تاہم اب بھارتی خاتون پائلٹ کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس سے سب کچھ واضح ہوگیا ہے۔
شیوانگی سنگھ کی تصویر گیارہ اکتوبر کو سامنے آئی، جب بھارتی فضائیہ نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر سکواڈرن لیڈر شیوانگی سنگھ کی ایک تصویر جاری کی اور بتایا کہ انہیں کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر کا اعزاز دیا گیا ہے۔
Valedictory ceremony for the 159th #QFIC was conducted at FIS AFS Tambaram on 09 Oct 25. Air Mshl Tejbir Singh, SASO TC IAF was the Chief Guest. 59 officers from IAF, sister services & friendly foreign countries were conferred the coveted ‘#QualifiedFlyingInstructor’ badge. pic.twitter.com/WUnVEzt22a
— TRACOMIAF_CMCC (@tracomiaf) October 10, 2025
بعض سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر کو فیک قرار دینے کی کوشش کی تاہم تصویر حقیقی ثابت ہوئی ہے۔ تصویر میں بھارتی خاتون پائلٹ شیوانگی کو ایوارڈ وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت میں ہونے والی فضائی جھڑپوں کے بعد 11 مئی کو پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے جب پریس کانفرنس کے دوران یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا کوئی انڈین پائلٹ پاکستان کی تحویل میں ہے؟ جس پر لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اِس کے جواب میں کہا تھا کہ میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ ہماری تحویل میں کوئی پائلٹ نہیں ہے، یہ فیک نیوز اور ایک پراپیگنڈا ہے۔
مزیدپڑھیں:“سارے پختون اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں”
