نئی دہلی(ویب ڈیسک) اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بچے کی پیدائش کیلئے پیشگی رقم جمع نہ کروانے پر علاج میں تاخیر سے نومولود دم توڑ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر لکھیم پور کھیری میں پیش آیا جہاں اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک نومولود دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق وپن گپتا نامی شخص اپنی بیوی کو طبعیت خراب ہونے پر اسےہسپتال لایا جہاںڈاکٹروں کی غفلت اور غلط ادویات دینے کی وجہ سے اس کا نومولوبچہ دم تو ڑ گیا جبکہ بیوی کی حالت تشویشناک ہے۔بے بس باپ انتظامیہ کے خلاف شکایت درج کروانے اپنے نومولود کی لاش کو بیگ میں ڈال کر میجسٹریٹ کے آفس پہنچ گیا، درخواست دائر کروائی اور ہسپتال کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔
مزید پڑھیں:لاہور ٹیسٹ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

