واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جنگیں رکوانا پسندہے
، حالیہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی کشیدگی سے آگاہ ہوں اور دونوں ممالک کے درمیان اس جنگ کو روکنا میرے لیے بہت آسان ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین ابتدائی طور پر 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی گئی تاہم آج فائر بندی میں مزید توسیع پر اتفاق ہوا ہے
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کے دوران ایک بار پھرپاک بھارت جنگ بندی کا ذکر کردیا، امریکی صدر ٹرمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مجھےکہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ ختم کرکے لاکھوں جانیں بچائیں۔
گزشتہ کچھ دن پہلے افغانستان میں طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر پاکستان نے ٹارگٹڈ کارروائیوں میں درجنوں ہلاکتوں کے بعد افغان طالبان کی درخواست پر شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائرکا فیصلہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں : پاکستان میں سونے کی تازہ ترین قیمت جانیئے
