Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بھارت کی تجارتی ہٹ دھری ،،،،،امریکی صدر نے بڑی دھمکی دیدی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کو اب اپنے فیصلے پر واضع موقف اختیار کرنے کی اہم ضرورت ہے

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے روسی تیل کی خریداری بند نہ کی تو اس پر بھاری معاشی ٹیرف عائد رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا، تاہم اب بھارت کو اپنے فیصلے پر واضح مؤقف اختیار کرنا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ روسی تیل کی مسلسل خریداری پر بھارت کو معاشی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا، اور امریکا اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی کا ارادہ نہیں رکھتا۔

دوسری جانب امریکی صدر نے چین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کی جا سکتی ہے، مگر اس کے لیے بیجنگ کو بھی امریکا کے لیے کچھ کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ چین نایاب معدنیات (Rare Earth Elements) کے حوالے سے کوئی تجارتی یا سیاسی کھیل کھیلے۔

کولمبیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وہاں کے حوالے سے ٹیرف سے متعلق مزید اہم اعلان آئندہ پیر کو کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری پر خوش نہیں تھے، مگر بھارتی وزیراعظم نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ یہ خریداری بند کر دی جائے گی۔ تاہم حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن اس معاملے پر سخت مؤقف اپنانے کو تیار ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج موسم کی تازہ ترین صورتحال

یہ بھی پڑھیں