Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

صدر ٹرمپ وائٹ ہائوس میں کیا نیا بنانا چاہتے ہیں؟

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اندرونی حصے میں ایک بڑی تبدیلی کا آغاز کرتے ہوئے اس کا ایک حصہ گرا دیا ہے

، جس کا مقصد ایک شاندار اور وسیع بال روم (Ballroom) کی تعمیر ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، وائٹ ہاؤس کے جس حصے کو گرایا گیا ہے وہاں اب ایک نیا، شایانِ شان بال روم تعمیر کیا جائے گا جہاں سرکاری تقریبات، عشائیے اور دیگر اہم اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس بال روم میں ایک وقت میں سینکڑوں افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور اسے جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس منصوبے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں وائٹ ہاؤس کی تاریخی عمارت سے دلی لگاؤ ہے اور اس کی مرکزی عمارت کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی وائٹ ہاؤس کو مزید خوبصورت اور فعال بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔

تاہم امریکی میڈیا کے کچھ حلقے اس منصوبے پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جس بڑے پیمانے پر توسیعی منصوبہ بنایا جا رہا ہے، اس سے ممکنہ طور پر وائٹ ہاؤس کی مرکزی عمارت بھی متاثر ہو سکتی ہے، حالانکہ سرکاری طور پر اس کی تردید کی گئی ہے۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی تعمیرات اور ڈیزائن میں دلچسپی رکھتے رہے ہیں

، اور ان کے کاروباری پس منظر کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ قدم ان کی ذاتی دلچسپی کا مظہر سمجھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں : آج کا دن کیسا گزرے گا ، جانیے ستاروں کی روشنی میں ؟

یہ بھی پڑھیں