Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیارہ بحیرہ جنوبی چین میں گر کر تباہ

امریکا (اوصاف نیوز) امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیارہ بحیرہ جنوبی چین میں آپس میں ٹکرا گئے، دونوں حادثات میں صرف آدھے گھنٹے کا وقفہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق بحیرہ جنوبی چین میں امریکی بحریہ کے دو فضائی حادثات پیش آئے جس میں ایک ہیلی کاپٹر اور ایک لڑاکا طیارہ آپس میں ٹکرا گیا۔

بحریہ کے پیسیفک فلیٹ نے کہا کہ عملے کے پانچوں ارکان کو دونوں واقعات میں بحفاظت بچا لیا گیا۔ پہلا واقعہ دوپہر 2:45 پر پیش آیا، جب ایک MH-60 RC Hawk ہیلی کاپٹر، جو Battlecats Squadron 73 سے منسلک تھا، معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

دوسرا واقعہ صرف آدھے گھنٹے بعد دوپہر 3:15 پر پیش آیا، جب ایک F/A-18F سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارہ، جو فائٹنگ ریڈ کاکس اسکواڈرن 22 سے منسلک تھا، سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ دونوں پائلٹس کو بروقت نکالنے سے بچا لیا گیا۔

حکام کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ گر کر تباہ ہونے والے طیارے صدر ٹرمپ کے دورے سے متعلق مشن پر تھے۔ امریکی بحریہ نے دونوں حادثات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ابھی تک وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

واضح رہے کہ حادثے کے وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوب مشرقی ایشیا کے دورے پر تھے اور چینی صدر سے ملاقات سے قبل جاپان روانہ ہوگئے تھے۔ یہ واقعات ایک ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب چند ماہ قبل امریکی بحریہ کے دو لڑاکا طیارے بھی بحیرہ احمر میں گرے تھے۔

غور طلب ہے کہ بحیرہ جنوبی چین کو عالمی سطح پر ایک حساس خطہ سمجھا جاتا ہے جہاں مختلف ممالک ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں جب کہ چین تقریباً پورے سمندری علاقے کی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام!آئمہ مساجد کے لیے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں