Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

بھارت میں پاکستان زندہ باد کےنعروں نے ہلچل مچادی، ویڈیو وائرل

گوا(نیوز ڈیسک)بھارتی شہر گوا میں شراب کی ایک دکان کے سائن بورڈ پر ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے دیکھے گئے جس پر بھارت میں ہلچل مچ گئی اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، شمالی گوا کے علاقوں باگا اور اپورا میں دو الگ الگ واقعات میں دکانوں کے ایل ای ڈی سائن بورڈز پر اچانک ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے ظاہر ہونے لگے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ جس پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ شراب خانہ جس کے سائن بورڈ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے دیکھے گئے بھارتی فوج کے میجر جنرل کی ملکیت ہے اور دکان کے سائن بورڈ کو ہیک کیاگیا تھا۔

پاکستانی صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چاہنے والے ہر جگہ موجود ہیں تو کوئی کہتا نظر آیا کہ ہیکرز کا کوئی جواب نہیں انڈیا والے تو اس وقت جل رہے ہوں گے۔


پولیس کے مطابق پہلا واقعہ صبح 9:50 پر پیش آیا جبکہ دوسرا 10:18 پر ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ایل ای ڈی بورڈز کو منقطع کر دیا گیا ہے۔ دونوں دکانداروں کے خلاف الگ الگ ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ ان واقعات کے سلسلے میں 9 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا یہ کارروائی دانستہ طور پر کی گئی یا کسی نے نظام (سسٹم) کو ہیک کیا۔
مزیدپڑھیں:ہوٹلوں اور شادی ہالوں کے خلاف کریک ڈاؤن

یہ بھی پڑھیں