Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

ایرانی بحریہ نے آبنائے ہُرمز میں 30 ہزار ٹن پیٹرو کیمیکل لیکر جانیوالے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا

تہران (نیوز ڈیسک)ایرانی بحریہ نے آبنائے ہُرمز میں 30 ہزار ٹن پیٹرو کیمیکل لے کر جانے والے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا، ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق کردی۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی آر جی سی نیوی نے بحیرہ عمان میں قانون شکنی کرنے والے آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق کردی ہے۔

پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ گزشتہ صبح مارشل جزائر کے پرچم والا کارگو جہاز ضبط کیا، جہاز غیر قانونی طور پر 30 ہزار ٹن پیٹرو کیمیکل لے جا رہا تھا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کارگو جہاز اماراتی ریاست عجمان سے سنگاپور جا رہا تھا۔

دوسری جانب امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے آئل ٹینکر ضبط کرنے کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی کو بڑا ریلیف مل گیا

یہ بھی پڑھیں