Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

بنگلہ دیش میں 5.7 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خو ف وہراس

ڈھاکہ (اے بی این نیوز)بنگلا دیش میں زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا اور دیگر شہر لرز اٹھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاحال زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔قبل ازیں انڈونیشیا کے جزیرے سیرام میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جرمن زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 جبکہ گہرانی 136 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: بنوں ،امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ،7 افراد جاں بحق،2 زخمی

یہ بھی پڑھیں