Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹرپر منتقل

ڈھاکہ (اوصاف نیوز)بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب انہیں وینٹی لیٹرپر منتقل کردیا گیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ خالدہ ضیاء سانس کی تکلیف کے ساتھ اضافی طبی پیچیدگیوں میں مبتلا ہیں۔

میڈیکل بورڈ کا بتانا ہے کہ ان کےنظام تنفس اور دیگر اعضاءکو سپورٹ فراہم کرنے کے لیے انہیں وینٹی لیٹرپر منتقل کیاگیاہے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق 80 سالہ خالدہ ضیا دل اور پھیپھڑوں میں انفیکشن کی شکایت پر 23نومبر سے اسپتال میں ہیں۔
مزید پڑھیں: پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں