بلغاریہ (اوصاف نیوز) بلغاریہ میں کئی ہفتوں سے جاری حکومت مخالف احتجاج کے بعد وزیراعظم روزن زیلیازکوو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا تھی، تاہم وزیراعظم نے ووٹنگ سے قبل ہی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹس کے مطابق ملک میں معاشی پالیسیوں اور مبینہ کرپشن کے خلاف عوامی احتجاج شدت اختیار کر گیا تھا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکسوں میں اضافہ کرکے کرپشن کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔اپنے بیان میں بلغارین وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یقین تھا کہ تحریکِ عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، تاہم حکومت کا حقیقی دارومدار عوامی اعتماد پر ہوتا ہے۔ ان کے مطابق جب لوگ سڑکوں پر نکل آئیں تو ان کی آواز سننا ہی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے آنے والا شخص چل بسا