Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

سڈنی حملے کے بعد پاکستان مخالف منظم پروپیگنڈا بے نقاب

سڈنی (نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے افسوسناک حملے کے بعد پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک منظم اور بدنیتی پر مبنی مہم بے نقاب ہو گئی ہے۔ سڈنی واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلایا گیا، جس کا مقصد سانحے کی حقیقت سے توجہ ہٹانا اور ایک پوری قوم کو بدنام کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے حملے کے فوراً بعد جھوٹی تصاویر، ویڈیوز اور من گھڑت دعوے پھیلائے گئے، جن میں بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو واقعے سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم کسی بھی مستند عالمی یا آسٹریلوی ادارے نے ان الزامات کی تصدیق نہیں کی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سانحے کو ایک انسانی المیے کے بجائے سیاسی اور پروپیگنڈا جنگ میں تبدیل کرنا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ بلکہ قابلِ مذمت ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جھوٹی ویڈیوز اور بے بنیاد الزامات نے اصل حقائق کو پسِ پشت ڈال دیا، جبکہ متاثرین اور ان کی مدد کرنے والوں کی کہانی کو نظر انداز کر دیا گیا۔

واقعے کے دوران مسلمان نوجوان احمد العہمد کی بہادری اور انسانی خدمت کو عالمی سطح پر سراہا گیا، جس نے ثابت کیا کہ انسانیت اور جرات کا تعلق کسی مذہب یا قوم سے نہیں ہوتا۔ مبصرین کے مطابق دہشت گردی کا کسی ایک ملک، قوم یا مذہب سے جوڑنا نفرت انگیزی کو فروغ دیتا ہے اور اصل مسئلے سے توجہ ہٹاتا ہے۔

ماہرین نے واضح کیا ہے کہ یہ واقعہ ایک فرد کا جرم تھا، جسے بنیاد بنا کر پاکستان یا مسلمانوں کو نشانہ بنانا سراسر ناانصافی ہے۔ پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈے کا مقصد انتہا پسندی کے حقیقی اسباب، متاثرین کی مدد اور مسلمانوں کی پرامن شناخت سے توجہ ہٹانا ہے۔

عالمی برادری پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو فروغ دے، نفرت انگیز بیانیے کی حوصلہ شکنی کرے اور دہشت گردی کے خلاف انسانیت کے مشترکہ مؤقف کو مضبوط بنائے۔
مزیدپڑھیں:حکومت پنجاب کا مری کیلئے موسم سرما کی طویل چھٹیوں کا اعلان

یہ بھی پڑھیں