Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

2025 افغان خواتین کے لئے بدترین سال رہا، تعلیم اور روزگار سے محروم کر دیا گیا

کابل (اوصاف نیوز)2025 افغانستان میں خواتین کیلئے تاریک اور دردناک ثابت ہوا۔

آمو ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ تعلیم اور ملازمت میں خواتین کی شمولیت پر پابندیاں برقرار ہیں، کابل سمیت مختلف شہروں میں خواتین کو ڈریس کوڈ پر مجبور کیا گیا۔

آمو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان جامعات سے خواتین اساتذہ اور ملازمین کی برطرفی جاری ہے، ہرات یونیورسٹی سے 81 خواتین کو ملازمت سے نکالا گیا، طالبان نے خواتین کویواین ایجنسیوں میں کام کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

افغان جریدے ہشتِ صبح نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 2025 افغانی خواتین کیلئے بدترین سال رہا، افغان خواتین کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے باعث ادارے خواتین کو ملازمت دینے سے گریز کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ہر 10 میں سے 9 خواتین تعلیم، روزگار اور تربیت سے محروم ہیں، خواتین کی آواز دبانا اور پرامن احتجاج کو جرم بنانا طالبان رجیم کی پالیسی بن چکا ہے۔
مزید پڑھیں: ہونڈا سی جی 125 کی نئی قیمت سامنے آ گئی

یہ بھی پڑھیں