راولپنڈی (نیوز ڈیسک) عراقی ایئر چیف موہناد غالب محمدرادی الاسدی نے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر اور سپرمشاق ٹرینرطیاروں میں دلچسپی ظاہر کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو نے عراق کا سرکاری دورہ کیا اور وہاں عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل موہن داغالب محمد رادی الاسدی سے ملاقات کی۔
دورے کے دوران ایئرچیف مارشل ظہیر احمد کو عراقی ہیڈکوارٹرز پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ملاقات میں دونوں افواج کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون اور مشترکہ تربیت بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
پاک فضائیہ نے عراقی فضائیہ کو تربیت اور صلاحیت سازی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی، جبکہ دونوں کمانڈرز نے مشترکہ مشقوں اور تربیتی پروگرامز کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
عراقی ایئرچیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی تعریف کرتے ہوئے جے ایف-17 تھنڈر فائٹر اور سپر مشاق ٹرینر طیاروں میں دلچسپی ظاہر کی۔
عراق کی افواج نے پاکستان کے علاقائی استحکام میں کردار کو بھی سراہا اور دونوں ممالک نے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
مزیدپڑھیں:خاتون کے رات گئے پراٹھا بنانے پر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل
