Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

امریکا کی متعدد ریاستیں تباہ کن برفانی طوفان کی زد میں،ایمرجنسی نافذ

واشنگٹن (اوصاف نیوز)امریکا کی متعدد ریاستیں تباہ کن برفانی طوفان کی زد میں ہیں۔رپورٹس کے مطابق امریکا میں شدید برفباری اور بارش سے 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس میں شدید برف باری ہوئی جس کے بعد 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔واشنگٹن، نیویارک، فلاڈیلفیا اور بوسٹن میں شدید برفباری کا امکان ہے، نیویارک کے میئر نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔

9 ریاستوں میں نیشنل گارڈز کو متحرک کردیا گیا۔شدید برفباری کے باعث امریکا بھر میں 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ 84 ہزار سے زائدصارفین بجلی سے محروم ہیں۔امریکی صدر نے کہاکہ ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے، طوفان کی زد میں آنے والی تمام ریاستوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر اور شمالی علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں