Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

متحدہ عرب امارات میں جعلی نوکری کے اشتہارات دینے والے 230 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

دبئی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے شہریوں اور غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی نوکری کے اشتہارات سے محتاط رہیں۔ حکام کے مطابق ایسے اشتہارات لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے بنائے جاتے ہیں اور غیر قانونی سرگرمی کے زمرے میں آتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 230 ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جاچکے ہیں جو جعلی نوکری کی پیشکش کر رہے تھے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ حکومت سے لائسنس کے بغیر ملازمین کی بھرتی کی تشہیر مکمل طور پر غیر قانونی ہے اور اس پر قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔

حکام نے مزید کہا ہے کہ قانون کے تحت، جعلی نوکری کے اشتہار چلانے والے افراد کو 20 ہزار سے ایک لاکھ درہم تک جرمانہ اور چھ ماہ قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

حکام نے شہریوں اور ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ نوکری کی کسی بھی آفر کو حاصل کرنے سے پہلے مستند ذرائع اور سرکاری ویب سائٹس سے تصدیق ضرور کریں تاکہ کسی فراڈ یا دھوکہ دہی کا شکار نہ ہوں۔
مزیدپڑھیں:والدین ہوشیار! زائد فیس لینے والے کالجز کے خلاف بڑا ایکشن شروع

یہ بھی پڑھیں