کویت(ویب ڈیسک) کویت کی حکومت نے بغیر کفیل کے’’فری لانس رہائشی اقامہ‘‘متعارف کرانے پر سنجیدگی سے غورشروع کردیا۔
فری لانس رہائشی اقامہ کے تحت ماہر غیر ملکی افراد آزاد حیثیت میں اپنا چھوٹا کاروبار شروع کر سکیں گے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت سٹی میں وزیر داخلہ شیخ فہد الیوسف الصباح نے اعلان کیا ہےکہ اس مجوزہ نظام کا مقصد تارکین وطن کو قانونی اور باوقار طریقے سے کام کے مواقع فراہم کرنا ہے، اس سکیم کے تحت سالانہ تقریباً 800 سے 1,000 کویتی دینار فیس ادا کرنی ہوگی، جس سے ویزہ کی غیر قانونی خرید و فروخت کے رجحان کا خاتمہ متوقع ہے۔
وزیر داخلہ کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی ایک’’سرخ لکیر‘‘ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، والدین کو اپنے 18 سال سے کم عمر بچوں کی کفالت کے حوالے سے سہولت دی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی جاری رہے گی، اور گزشتہ سال ہزاروں خلاف ورزی کرنے والوں کو ملک بدر کیا گیا جبکہ متعدد کمپنیوں کو بند کیا گیا،یہ مجوزہ نظام آئندہ چند ماہ میں نافذ کیا جا سکتا ہے اور اس سے قانونی روزگار کے نئے دروازے کھلنے کی امید ہے۔
مزیدپڑھیں:کیا آپ فری لیپ ٹاپ سکیم کے اہل ہیں؟ اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار اور شرائط سامنے آگئیں