Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

سعودی وزیر خارجہ کی ایران کے خلیجی ممالک پر حملوں کی شدید مذمت

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی وزارت خارجہ نے ایران کی جانب سے خلیجی اور عرب ممالک پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں ناقابل قبول قرار دے دیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین اور اردن پر ایرانی حملے سراسر قابل مذمت ہیں اور یہ ان ممالک کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

سعودی عرب نے حملے کا نشانہ بننے والے ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان مشکل حالات میں خلیجی ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے متاثرہ ممالک سے گہری ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
مزیدپڑھیں:یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں