Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

دبئی میں برج خلیفہ کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل پر مبینہ میزائل حملے کی اطلاعات

دبئی(نیوز ڈیسک) ایران کی جانب سے دبئی میں برج خلیفہ کے قریب واقع ایک فائیو اسٹار ہوٹل پر مبینہ میزائل حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوری حفاظتی اقدامات کیے گئے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق میزائل کوکا کولا ایرینا سے پانچ سو میٹر سے بھی کم فاصلے پر گرا جبکہ برج خلیفہ سے تقریباً سولہ سو میٹر کے فاصلے پر واقع فائیو اسٹار ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا بتایا جا رہا ہے۔ واقعہ شہر کے حساس اور مصروف علاقے کے قریب پیش آنے کے باعث اطراف کی عمارتوں میں موجود افراد میں شدید بے چینی پھیل گئی۔

واقعے کے بعد سکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کی جانب سے تاحال واقعے کی باضابطہ تصدیق یا مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
مزیدپڑھیں:سعودی وزیر خارجہ کی ایران کے خلیجی ممالک پر حملوں کی شدید مذمت

یہ بھی پڑھیں