نئی دہلی(نیوز ڈیسک) ایران کے حوالے سے بھارت کے مبینہ مؤقف سے متعلق رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت نے امریکہ اور اسرائیل کو ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے فوجی کارروائی کا مشورہ دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ میں یہ مؤقف سامنے آیا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے کئی ہفتوں تک بمباری کرنا پڑ سکتی ہے اور امریکہ اور اسرائیل کو مشترکہ کارروائی کرنی چاہیے۔
اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ایران کا دوست ہونے کا دعویٰ کرنے والے بھارت کا کردار متنازع قرار دیا جا رہا ہے اور اسے ایران کے خلاف سخت پالیسی اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے دکھایا جا رہا ہے۔
تاہم اس حوالے سے بھارت، امریکہ یا اسرائیل کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ صورتحال کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:دبئی میں برج خلیفہ کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل پر مبینہ میزائل حملے کی اطلاعات



