Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

جمائما خان پر 1 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد

لندن(نیوز ڈیسک)بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابقہ اہلیہ جمائما خان پر برطانیہ میں 1 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما خان کو تیز رفتاری پر 1 ہزار پاؤنڈ یعنی 3 لاکھ 76 ہزار سے زائد پاکستانی روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمائما نے اپنے نام رجسٹرڈ کار حد رفتار سے تیز چلائے جانے پر پولیس خط کا جواب نہیں دیا تھا۔

اس معاملے بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ نے موقف اختیار کیا کہ گھر میں تزین و آرائش کا کام جاری تھا، پولیس کا خط بلڈر سے گم ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر تک مجھے پولیس کے خط کا علم ہی نہیں تھا، جیسے ہی خط ملا فارم بھر کر بھیج دیا تھا، کار بلڈر چلا رہا تھا، قصور وار مجھے ٹھہرا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر جرمانہ عائد ہونا چاہیے۔
مزیدپڑھیں:ابو ظہبی سے تمام پروازیں کب بحال ہونگی؟ جانیں اہم اعلان

یہ بھی پڑھیں