Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

بھارت کا ایک اور جدید جنگی طیارہ گر کر تباہ، انڈین فضائیہ نے تصدیق کر دی

ممبئی (اوصاف نیوز)بھارتی فضائیہ کا ایک جدید جنگی طیارہ سخوئی دوران پرواز ریاست آسام میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کی بھارتی فضائیہ نے تصدیق کردی۔

حکام کے مطابق Su-30MKI ٹریننگ مشن پر تھا جو آسام کے قریب کربی میں گر کر تباہ ہوگیا، سرچ آپریشن کا شروع کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روسی ساختہ سخوئی Su-30 آسام کے علاقے جورہاٹ سے اڑا تھا اور شام 7 بج کر 42 منٹ کے بعد اس کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ نے 2000 دہائی میں ان روسی ساختہ طیاروں کو اپنے بیڑے میں شامل کیا تھا اور تب سے یہ طیارے بھارتی فضائیہ کی طاقت کا بنیادی ستون سمجھے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 30 سال میں بھارتی فضائیہ کو 550 سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں 150 سے زائد پائلٹس جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان حادثات میں ہلاک ہونے والے بھارتی پائلٹس کی تعداد کارگل جنگ میں ہونے والی بھارتی ہلاکتوں سے تقریباً 30 گنا زیادہ ہے۔

ماہرین کے مطابق ان اموات کی بڑی وجوہات میں ناقص تربیت، انسانی غلطیاں، کمزور تکنیکی دیکھ بھال اور پرانے طیاروں کا استعمال شامل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا دفاعی نظام اندر سے کھوکھلا ہوچکا ہے اور مودی حکومت کے اصلاحات کے دعوے محض سیاسی بیانات ہیں جن کا عملی میدان میں کوئی عکس دکھائی نہیں دیتا۔
مزید پڑھیں: چین ایران آبنائے ہرمز مذاکرات: تیل اور گیس بردار جہازوں کے محفوظ گزرنے پر بات چیت

یہ بھی پڑھیں