Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ایران میں آپریشن کامیابی سے جاری، اگلا ہدف میزائل پروگرام ہے: امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران میں جاری فوجی آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل پیداواری صلاحیت کو نشانہ بنایا جائے گا۔

میڈیا بریفنگ کے دوران پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور اگر ایران یہ سمجھتا ہے کہ امریکا اس جنگ کو جاری نہیں رکھ سکتا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس جنگی سازوسامان کی کوئی کمی نہیں اور وہ طویل مدت تک کارروائیاں جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکی وزیر دفاع کے مطابق ایران کا یہ مؤقف کہ امریکا اس جنگ میں پھنس چکا ہے، دراصل تہران کی خواہش ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں امریکی مشن اب اگلے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کی مدت کا تعین امریکا خود کرے گا اور یہ چار ہفتے، آٹھ ہفتے یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:نکاح کے نام پر دھوکہ: نوسربازدلہن نوجوان کےلاکھوں روپےلوٹ کر فرار

یہ بھی پڑھیں