واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)سابق امریکی انٹیلیجنس افسر اسکاٹ رٹر کا کہنا ہے کہ ایران کی مزاحمتی قوت تاریخ اور عقیدے میں چھپی ہے، واشنگٹن سمجھنے سے قاصر ہے۔
اسکاٹ رٹر کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ میں امریکی صدر ٹرمپ پہلے ہی دن شکست کھا چکے ہیں ۔ٹرمپ کو نہیں معلوم حضرت امام حسینؑ اور امام علیؑ کون ہیں ؟ٹرمپ کو کربلا کی تاریخ اور اس کے اثرات کا کوئی علم نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ایک ایسے جال میں پھنس گئے ہیں جہاں یہ تمام نظریاتی حقائق اہمیت رکھتے ہیں ۔ ایران کی مزاحمتی قوت کا راز تاریخ اور عقیدے میں چھپا ہے۔جسے واشنگٹن سمجھنے سے قاصر ہے۔
اسکاٹ رٹر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے غلط عوام کو سڑکوں پر نکال لیا۔ایرانی عوام مردہ باد امریکا کے نعرے لگا رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:ایران میں آپریشن کامیابی سے جاری، اگلا ہدف میزائل پروگرام ہے: امریکی وزیر دفاع
