Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی ،ڈونلڈٹرمپ نے دورہ چین ملتوی کردیا

واشنگٹن (اوصاف نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورہ چین ملتوی کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے متعلق موجودہ صورتحال کے پیش نظر وہ امریکا میں ہی رہنا چاہتے ہیں کیونکہ اس وقت ان کی موجودگی انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چینی صدر شی جنگ پنگ کے ساتھ ملاقات کا وقت تبدیل کیا جا رہا ہے اور چین نے اس فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ کا دورہ چین 31 مارچ سے 2 اپریل تک طے تھا، تاہم خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان دیا کہ وہ مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، جن میں آبنائے ہرمز کی سکیورٹی سے متعلق پالیسی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے اس اہم بحری راستے کی حفاظت کی ذمہ داری ان ممالک کو سونپ دی جائے جو اسے استعمال کرتے ہیں، تاکہ اتحادی ممالک زیادہ فعال کردار ادا کر سکیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 11 کیلئے بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو این او سی جاری

یہ بھی پڑھیں