Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے پر ٹول ٹیکس عائد کرنے پر غور

تہران(نیوز ڈیسک) ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے غیرملکی بحری جہازوں پر ٹول ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ایرانی میڈیا نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں زیر غور تجویز کے تحت اس اہم سمندری راستے کو استعمال کرنے والے ملکوں کو ایران کو ٹول ٹیکس ادا کرنا ہوگا تاکہ محفوظ گزرگاہ کی سہولت کا معاوضہ لیا جاسکے۔

دوسری جانب امریکا کے اتحادی ممالک برطانیہ، فرانس، جرمنی اور جاپان سمیت چھ بڑی عالمی طاقتوں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانے کی مناسب کوششوں میں حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی مؤثر ناکہ بندی کی گئی ہے۔ اس گزرگاہ سے عام حالات میں دنیا کے تقریباً پانچویں حصے کے خام تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ تنازع 28 فروری کو اس وقت شروع ہوا جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر جنگ مسلط کردی، جس کے جواب میں تہران نے خلیجی خطے میں امریکی مفادات پر حملے شروع کر دیے۔
مزیدپڑھیں:نورا فتیحی نے اپنے متنازع گانے پر خاموشی توڑ دی، نیا پنڈورا باکس کھول دیا

یہ بھی پڑھیں