Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، دبئی چھوڑنے والے غیر ملکیوں کو تحائف اور شکریہ کے پیغامات

دبئی (نیوز ڈیسک)دبئی نے غیر ملکی مسافروں کے لیے ایک منفرد اور خوشگوار اقدام متعارف کرایا ہے، جس کے تحت دبئی سے روانہ ہونے والے مسافروں کو تحائف اور شکریہ کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ اقدام مسافروں کے صبر اور تعاون کے اعتراف کے طور پر کیا گیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب سیکیورٹی خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

حکام نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ مسافروں کی سلامتی اور بہبود کے لیے پُرعزم ہیں۔

دبئی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے مسافروں کو تحائف کے ساتھ ساتھ پرنٹ شدہ کارڈز بھی دیے جا رہے ہیں، جن میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا جارہا ہے اور انہیں محفوظ سفر کی نیک خواہشات بھی پیش کی گئی ہیں، ساتھ ہی مستقبل میں دوبارہ خوش آمدید کہنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

اگرچہ اس حوالے سے کوئی باضابطہ تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم اس اقدام کا مقصد بظاہر مسافروں کے اعتماد کو برقرار رکھنا اور دبئی کی ایک قابلِ اعتماد عالمی مرکز کی حیثیت کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
مزیدپڑھیں:کھلاڑیوں کے حقوق، معاہدوں کی شفافیت: پی ایس ایل آئی پی ایل سے بازی لے گیا

یہ بھی پڑھیں