واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کے اندر گرنے والے امریکی جنگی طیارے ایف-15 ای کے عملے کو بچانے کے لیے جاری آپریشن کے حوالے سے نئی اور سنسنی خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ واشنگٹن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لاپتہ ہونے والے دوسرے پائلٹ یا عملے کے رکن (ایئرمین) کو تلاش کرکے باحفاظت ایران سے نکال لیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں گرنے والے ایف 15 طیارے کے ویپن آفیسر کو بازیاب کرانے کی تصدیق کر دی۔ امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں گرائے گئے امریکی لڑاکا طیارے کا دوسرا پائلٹ امریکی ٹیموں کو مل گیا۔ قطری ٹی وی کو امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ایف پندرہ طیارے کے ویپن سسٹم آفیسر کی تلاش کے دوران شدید جھڑپ ہوئی، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
https://x.com/HormuzLetter/status/2040604388943671515?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2040604388943671515%7Ctwgr%5E5f4eb346af710e1e34df8867e3c8c195e9b80b1e%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.24urdu.com%2F05-Apr-2026%2F167680
امریکی ٹیمیں ایران سے محفوظ طور پر نکلنے کی کوششیں کررہی ہیں۔ دوسری جانب روسی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک اور امریکی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا، ہیلی کاپٹر گرنے کی مشتبہ ویڈیو جاری کر دی۔
مزیدپڑھیں:مہنگائی کی نئی لہر: تیل اور گھی کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

