Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

‘خوبصورت ترین سٹار کا اعزاز’، ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھوے کا انٹرویو میں ’انشااللہ‘ کہنے کا لمحہ وائرل

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھوے(Anne Hathaway) کا ایک حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے، جس میں انہوں نے عمر، زندگی کے تجربات اور مستقبل کے بارے میں کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ ایک لمبی اور صحت مند زندگی جینا چاہتی ہیں اور امید رکھتی ہیں کہ ایسا ممکن ہوگا۔ ان کے اس بیان کے بعد مداحوں نے مختلف ردعمل دیتے ہوئے اسے وائرل کر دیا ہے، خاص طور پر ان کے “ان شاء اللہ” کہنے کے انداز نے سوشل میڈیا پر دلچسپی پیدا کی۔
امریکی جریدے پیپل میگزین نے حال ہی میں این ہیتھوے کو “دنیا کی خوبصورت ترین اسٹار” قرار دیا، جس کے بعد انہوں نے ایک تفصیلی انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی اور سوچ پر بات کی۔


انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ انسان اپنی صحت اور طرزِ زندگی کے بارے میں زیادہ سنجیدہ ہو جاتا ہے، لیکن اس کے باوجود زندگی اپنی رفتار سے جاری رہتی ہے۔ ان کے مطابق خوشی، موسیقی اور روزمرہ کے تجربات اب بھی ویسے ہی دلکش رہتے ہیں۔
انہوں نے اپنی چالیس کی دہائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس عمر میں انسان اپنے ماضی کے فیصلوں کے نتائج کو بہتر طور پر سمجھتا ہے اور پھر یہ طے کرتا ہے کہ آگے کیا راستہ اختیار کرنا ہے۔

مزیدپڑھیں:رمشا خان کی پیشگوئی حقیقت بن گئی، مداح حیران
این ہیتھوے نے جذباتی پختگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ چیزوں میں پہلے کی طرح شدت سے نہیں الجھتیں، بلکہ سکون اور توازن کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔
انہوں نے عمر بڑھنے کے خوف کے بجائے اسے تجسس کے ساتھ دیکھنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جاننا چاہتی ہیں کہ زندگی کے آنے والے مراحل میں کیا نیا تجربہ سامنے آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں