Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

امریکا اور ایران جنگ بندی مذاکرات میں پاکستان بہترین ثالثی کررہا ہے،قطر

قطر نے ایک بار پھر پاکستان(Pakistan) کے حق میں بڑا بیان دیتے ہوئے واضح کیا کہ امریکا اور ایران جنگ بندی مذاکرات میں پاکستان بہترین ثالثی کررہا ہے ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پریس بریفنگ میں پاکستان ثالثی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان قطری ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ مذاکرات میں کسی اور ملک کی شمولیت کی ضرورت نہیں ہے۔

قطری ترجمان نے مزید کہا کہ قطر اس معاملے پر علاقائی سطح پر اور اس سے باہر اپنے تمام شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں۔ جنگ کے پرامن اور سفارتی حل کی حمایت کی جانی چاہیے۔

انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں تعطل سے خطہ کسی بھی منجمد تنازع کی طرف نہ چلا جائے جو وقتا فوقتا دوبارہ بھڑک سکتا ہے۔

واٹس ایپ کا بڑا فیصلہ، پرانے اینڈرائیڈ فونز پر سپورٹ ختم کرنے کا اعلان

قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کسی بھی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ آبنائے ہرمز پر کسی بھی قسم کی دھمکی یا بندش کو قبول نہیں کریں گے۔
قطری ترجمان ماجد الانصاری نے آبنائے ہرمز کو سودے بازی کے لیے استعمال کرنے پر خبردار کیا کہ اس کا عالمی توانائی کے تحفظ سے براہِ راست تعلق ہے۔ دنیا کسی بھی غیر ذمہ دارانہ مہم جوئی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں