Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

سعودی عرب کا فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار

سعودی عرب(Saudi Arabia) نے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اپنی فضائی حدود کو کسی بھی جارحانہ فوجی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دینے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ مملکت خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی اور سفارتی رابطوں کو بھی مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔

سعودی حکام نے واضح کیا کہ مملکت اپنی فضائی حدود کسی بھی جارحانہ مقصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی، جبکہ بعض حلقے سعودی مؤقف کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب اور کویت نے امریکی افواج کو دوبارہ فضائی حدود اور فوجی اڈوں تک رسائی دے دی ہے۔

موبائل فون پر ٹیکس سے متعلق بڑی خبر آگئی

تاہم سعودی ذرائع نے ان اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مملکت کی پالیسی خطے میں امن، استحکام اور تنازعات کے سفارتی حل کو ترجیح دینا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خطے کے ممالک محتاط سفارتی حکمتِ عملی اختیار کیے ہوئے ہیں تاکہ کسی بڑے عسکری تصادم سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں