Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

موبائل فون پر ٹیکس سے متعلق بڑی خبر آگئی

وفاقی حکومت(Federal Government) نے موبائل فونز پر عائد ٹیکسوں سے متعلق اہم پالیسی پر نظرثانی کا عندیہ دے دیا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل فونز پر عائد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ٹیکس ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے اور اس پر مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال کے باعث بعض اقدامات مجبوری میں لینے پڑتے ہیں، تاہم حکومت کوشش کر رہی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں اور عام صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔ ان کے مطابق بیرونِ ملک سے آنے والے موبائل فونز بعض اوقات نیٹ ورک میں رجسٹر نہ ہونے کی وجہ سے چند ہفتوں بعد بلاک ہو جاتے ہیں، جس پر بھی پالیسی سطح پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزیر پارلیمانی امور نے مزید کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے ذاتی استعمال کے فون بغیر کسی اضافی مشکلات کے استعمال کر سکیں۔

دوسری جانب گزشتہ ماہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پرانے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمدی ویلیو میں نمایاں اضافہ کر دیا تھا، جس کے بعد مختلف ماڈلز پر ٹیکس میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

میرج سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے نئی سہولت متعارف

نئی ویلیو ایشن رولنگ کے تحت 62 موبائل فون ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، جن میں گوگل پکسل سیریز کے فونز کی قیمتوں میں 161 سے 194 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد درآمدی لاگت بڑھنے سے صارفین پر بھی اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر موبائل ٹیکس میں نرمی کی تجویز منظور ہو جاتی ہے تو اس سے موبائل فون صارفین اور اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف مل سکتا ہے، تاہم حتمی فیصلہ حکومتی پالیسی اور معاشی حالات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں