Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں، فضائی دفاعی نظام فعال

تہران (نیوز ڈیسک) ایران کے جنوبی شہر میناب سمیت مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ مغربی تہران میں فضائی دفاعی نظام بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایرانی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ایران پر ممکنہ بڑے حملے کے اعلان کے بعد میناب، سیریک، بندرعباس اور جزیرہ کیش میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ تاہم فوری طور پر ان دھماکوں کی نوعیت اور ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ مغربی تہران میں فضائی دفاعی نظام کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان یا ہے کہ امریکی افواج نے صدر کے حکم پر ایران کے اندر متعدد اہداف کے خلاف مزید دفاعی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

امریکی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے ایران کی جانب سے جاری اور بلاجواز جارحیت کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔ بیان کے مطابق امریکی افواج نے ایران کے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا ہے، تاہم حملوں کے مقامات اور نقصانات کی تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔

امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائیاں “سیلف ڈیفنس” کے تحت کی جا رہی ہیں اور ان کا مقصد امریکی مفادات اور فوجی اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

خطے میں کشیدگی کے باعث صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

یہ بھی پڑھیں