پی ٹی آئی کو پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں شریک کرانے کی حکومتی کوششیں ناکام
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چیف جسٹس کے تقرر کے لیے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شریک کرانے کی حکومتی کوششیں ناکام ہوگئیں، پی ٹی آئی نے اجلاس میں شریک نہ ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔