Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ، خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ویانا(نیوزڈیسک)مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7ماہ کی بلند ترین سطح 89ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

لندن برینٹ کروڑ کی قیمت ایک اعشاریہ 8فیصد اضافے سے 89ڈالر فی بیرل ہوگئی۔امریکی خام تیل کے سودے 85ڈالر 13 سینٹس فی بیرل کیے گئے۔تجزیہ کاروں کے مطابق مشرق وسطی میں بڑھتے تنا ئواور امریکہ میں تیل کی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں