Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

ہونڈا سی ڈی نے نئی پیش کش کردی،13,158روپے میں موٹرسائیکل کے مالک بنیں!

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہونڈا سی ڈی کمپنی کے موٹرسائیکل مہنگے ہونے کے باوجود پاکستان میں موٹرسائیکل کی مارکیٹ میں سب سے زیادہ بکنے والے بائیک ہیں۔

کمپنی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہش مند لوگوں کو مختلف ماڈلزمتعارف کراچکی ہے جبکہ اس فہرست میں ہونڈا سی ڈی 70آج بھی سر فہرست ہے ۔

پانچویں سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں ریکارڈ مہنگائی میں لوگوں کو ایسی موٹرسائیکل کی ضرورت ہے جو کم خرچ اوربالانشیں ہواوراسی وجہ سے بہت سے لوگ روزانہ کے سفر کے لیے ہونڈا کی بائیکس پر انحصار کر رہے ہیں۔

ہونڈا کمپنی اپنے معیار، انجن کی کارکردگی،اورری سیل ویلیوکے لئے مشہور ہے ۔

حالیہ برسوں میں روپے کی قدر میں کمی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافے کاباعث بنی جس کے بعد صارفین آسان اقساط پر موٹرسائیکل کی تلاش میں رہتے ہیں ۔

ہونڈا سی ڈی70 قسطوں پر دستیاب:

اٹلس ہونڈا نے حال ہی میں سی ڈی 70 کے خواہش مندحضرات کے لئے آسان اقساط کی پیش کش کی ہے ۔

 

 

اب موٹرسائیکل قسطوں پر خریدنے والے ماہانہ 13,158 روپے میں موٹرسائیکل حاصل کرسکتے ہیں۔

پاکستان میںں ہونڈاسی ڈی کی تازہ ترین قیمت:
ہونڈا سی ڈی 70کی موجودہ قیمت مئی 2024 میں 157,900 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں