لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان میں بجٹ کے بعد ہر چیز مہنگی ، مہنگائی کے طوفان کے بعد ملک میں شہری بنیادی اشیاء میں طوفانی مہنگائی محسوس کررہے ہیں وہاں سواری کیلئے قابل استعمال ہنڈا سی ڈی 70سی سی مہنگائی کے طوفان کی نذر ہوگیا۔
ہنڈا سی ڈی 70 سسی سی کی قیمت بڑھ کر 1لاکھ 57ہزار 900روپے تک پہنچ گئی ۔ ہنڈا سی ڈی 70سی سی کے خریدار، جو بینک الفلاح کے بھی صارف ہیں ان کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ یہ موٹرسائیکل صفر شرح سود پر آسان اقساط میں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بینک الفلاح کی طرف سے اپنے کسٹمرز کو آفر دی جا رہی ہے جس میں وہ صفر شرح سود پر 3اور 6ماہ کی اقساط میں ہنڈا سی ڈی 70سی سی حاصل کر سکتے ہیں۔ تین ماہ کے پلان میں صارفین کو 52ہزار 633روپے اور چھ ماہ کے پلان میں 26ہزار 317روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہو گی۔
اس کے علاوہ بینک کی طرف سے تین ماہ کے پلان میں 2.5فیصد اور چھ ماہ کے پلان میں 5فیصد پراسیسنگ فیس پیشگی وصول کی جائے گی۔
پی ڈبلیو ڈی ختم،وزیراعظم کا نجی کمپنیوں سے کام لینے کا حکم


