اسلام آباد(آئی این پی)آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل)نے تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع کنر کنواں نمبر11سے خام تیل کی پیداوار بڑھا دی گئی، کنر کنواں نمبر11سے یومیہ 960 بیرل تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے سے ملکی امپورٹ بل میں 3کروڑ 19لاکھ ڈالر کی کمی ہوگی۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی ضلع کرک میں واقع نشپا کنواں نمبر 4سے بھی خام تیل کی پیداواربڑھا دی گئی ہے، نشپا کنواں نمبر 4سے اضافی 330بیرل یومیہ تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کا بتانا ہے کہ نشپا کنواں نمبر 4سے اضافی77لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس بھی حاصل کی جا رہی ہے جب کہ گیس کی اضافی پیداوار کو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں :آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری تھی ،تلخ فیصلے نہ کیے تو دوبار ہ جانا پڑے گا،شہبازشریف

