لاہور (آئی این پی) لاہور میں جعلی سیمنٹ فروخت کرنے والے سرگرم ہوگئے، شہرکے علاقہ سندر میں ایک تاجر کو جعلی سیمنٹ کی چار سو بوریاں فروخت کردیں۔ سیمنٹ جعلی ہونے کا انکشاف ہونے پر سیمنٹ لانے والا عملہ ٹرک چھوڑ کر بھاگ نکلا۔تفصیل کے مطابق تھانہ سندرکے علاقے میں تاجرالیاس مجیدنے سیمنٹ کی 400 بوریاں منگوائیں ، کوالٹی کنٹرول انجینئرکے چیک کرنے پر سیمنٹ جعلی ہونے کا انکشاف ہوا، سیمنٹ لانے والوں نے پہلے جعلسازی سے انکارکیا اور پھر سیمنٹ والاٹرک چھوڑکربھاگ گئے۔جعلی سیمنٹ فروخت کرنیوالوں کیخلاف تھانہ سندرمیں درخواست جمع کروادی گئی، جعلی سیمنٹ فروخت کرنیوالوں کی جانب سے الیاس مجید کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
مزیدپڑھیں :حکمران عوام کے پیسوں پر عیاشی کر رہے،ایڈہاک ججز کا بل پارلیمانی کمیٹی میں مسترد کریں گے،لطیف کھوسہ



