Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ،ایل این جی سستی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 1.23 ڈالر جبکہ سوئی سدرن کے لئے 1.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی۔

اوگرا نے ایل این جی کی قمیتوں میں کمی کا نوٹیفکشن جاری کر دیا۔ سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی قمیت 13.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ جون میں سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی قمیت 14.62 ڈالر تھی۔

سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قمیت 13.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ جون میں سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قمیت 14.37 ڈالر تھی۔

ایل پی جی مہنگی
اوگرا نے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 26 روپے 90 پیسے مہنگا کردیا گیا۔

گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 2796 روپے 56 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے آئندہ ماہ کیلئے ہوگا۔
مزیدپڑھیں :ہیلمٹ کےبغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کے لیے بری خبر

یہ بھی پڑھیں