اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیپرا کی جانب سے 3 سالوں میں بجلی کی تمام قسم کی کمپنیوں کو کیے گئے جرمانوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
نیپرا دستاویزات کے مطابق 3 سالوں میں بجلی کمپنیوں کو 1 ارب 47 کروڑ 45 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، تین سال میں تقسیم کا رکمپنیوں کو سب سے زیادہ جرمانے کیے گئے۔ بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو 48 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوا، جب کہ تین سالوں میں ٹرانسمیشن کمپنیوں کو 9 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔
اس حوالے سے سامنے آنے والی دستاویز کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کو تین سال میں 77 کروڑ 95 لاکھ روپے جرمانہ ہوا، سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی کو 12 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔ بجلی پیداواری کمپنیوں کو 2022- 23 میں سب سے زیادہ 46 کروڑ جرمانہ ہوا۔ جب کہ مالی سال 2023-24 کو ڈسکوز کو 46 کروڑ 55 لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق تمام کمپنیوں کو نیپرا قوائد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر جرمانے ہوئے، لوڈ شیڈنگ زیادہ کرنے پر بھی نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کو جرمانے کیے۔
مزیدپڑھیں :تحریک انصاف کو ریلیف دینا ہے تو آرٹیکل 51 ، 63 اور 106 معطل کرنا ہوگا، مخصوص نشستوں کے فیصلے پر دو ججز کا اختلافی نوٹ جاری

