کوہاٹ میں تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا، اس سے ملک کے تیل و گیس کے ذخائر مزید بڑھ جائیں گے۔اس کنویں سے یومیہ 159 بیرل تیل اور 16.4 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل کی جائے گی۔
آئل اینڈ گیس کے مطابق کنویں کی کھدائی کا کام جنوری 2024 میں شروع کیا گیا تھا، ٹل بلاک میں رازگیر ون سے ہی گزشتہ ماہ بھی تیل وگیس کا ذخیرہ ملا تھا۔یہ ذخائر ٹل بلاک رازگیر ون کی فارمیشن کاوار گڑھ سے ملے، کنواں او جی ڈی سی، پی پی ایل اور پی او ایل کی مشترکہ ملکیت ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز اور ان کے خاندان نے31ہزار مربع فٹ سے زائد زمین بلوچستان حکومت کو عطیہ کردی

