کراچی(نیوز ڈیسک) صارفین ہوشیار ہو جائیں، ایف بی آر نے پاس ورڈ پالیسی تبدیل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی نئی پاس ورڈ پالیسی کے تحت پاسورڈ اب ہر 60 دن بعد تبدیل کرنے ہوں گے، بہ صورت دیگر پاسورڈ ایکسپائر ہو جائیں گے۔
ایف بی آر کے مطابق پاسورڈ ایکسپائر ہونے کی صورت میں فارگیٹ پاس ورڈ کے ذریعے پاس ورڈ تبدیل کر کے آپ اپنے پورٹل کا ایکسیس حاصل کر سکیں گے۔
ایف بی آر نے ہدایت کی ہے کہ رجسٹریشن کے وقت دیا جانے والا موبائل فون نمبر اور ای میل ایڈریس اپنی دسترس میں رکھیں، کیوں کہ موبائل فون نمبر یا ای میل ایڈریس بھول گئے تو مشکلات ہو سکتی ہیں۔
ادھر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے کہ مائیکروسافٹ کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں سیکیورٹی نقص آیا ہے، جس سے صارفین اور اداروں کے سسٹم ہیک ہونے اور ذاتی معلومات چوری ہونے کا خدشہ ہے۔
مزیدپڑھیں:طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان



