حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا، جو خواہشمند افراد کے لیے بہترین موقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کےبجٹ میں پرانی گاڑیوں کی درآمدسےمتعلق پالیسی میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ،حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
پرانی گاڑیوں پرٹیکس کی شرح نئی گاڑیوں سےچالیس فیصد زیادہ رکھی جائے گی، آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ آٹو سیکٹرمیں مسابقت بڑھانے کے لیے تجارتی رکاوٹیں ختم کی جائیں، خاص طور پر پرانی گاڑیوں کی درآمد کو آسان بنایا جائے، تاکہ قیمتوں میں کمی ممکن ہو۔
دوسری جانب شرح سود میں کمی اورمعاشی حالات بہتر ہونے سے گاڑیوں کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

