Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 73 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا 31 جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا، جس کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کی جاتی ہے، اور گزشتہ ماہ ان قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں۔اسرائیلی فوج نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر گولیاں برسا دیں ، 35 شہید ، 300 زخمی

یہ بھی پڑھیں